وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم معاملات پر بات چیت

وزیراعظم ، عمران خان ، چینی وزیر خارجہ ، ملاقات، اہم ، معاملات ، بات چیت
۰۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۱ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیر خارجہ ، سفیر اور دیگر حکام شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور، گوادر بندرگاہ سمیت دیگر معاملات زیر غور ائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں کشیدگی سے متعلق مودی حکومت کے منفی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز