Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے پارٹی و اتحادی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان

وزیراعظم سے پارٹی و اتحادی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے وفود اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ تمام ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کے لیے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں ایک اور مصروف دن گزارا، وزیراعظم سے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، کشور زہرہ و دیگر ارکان شامل تھے، سینیٹ انتخابات سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پارٹی ارکان اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے وفود اور سیاسی شخصیات نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ، اپوزیشن کے پیسے لگانے اور لالچ دینے کے باوجود اسلام آباد کا معرکہ حفیظ شیخ آسانی سے جیت جائیں گے۔