وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی و انتظامی صورتحال پر گفتگو


وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، ملاقات، سیاسی، انتظامی صورتحال، گفتگو، لاہور، 92 نیوز
۲۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۳ شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں نئی انتظامی تبدیلیوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز