وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بزدار کی ملاقات، صوبے کی صورتحال کا جائزہ


وزیر اعظم عمران خان، ایک روزہ دورے، لاہور پہنچ گئے، 92 نیوز
۲۶ جنوری, ۲۰۲۰ ۳:۱۵ شام

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نےاس موقع پر کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ صوبائی وزراء محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹیں۔ مافیا اورمنافع خوروں کو کسی صورت مت چھوڑیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین ویڈیوز