Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ملاقات ، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ملاقات ، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
June 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی عوام اور نوجوان میرے دل کے بہت قریب ہیں، تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت قبائلی عوام سے کیے وعدے پوری کرے گی۔ قبائلی اضلاع کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔