Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے ترک ڈارمہ سیریل ارطغرل کی بانی ٹیم کی ملاقات

وزیراعظم سے ترک ڈارمہ سیریل ارطغرل کی بانی ٹیم کی ملاقات
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم سے ترک ڈارمہ سیریل ارطغرل کی بانی ٹیم نے ملاقات کی۔ شبلی فراز، شہریار آفریدی، ترک اور پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تحریک خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنے والے کردار ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر گفتگو کی گئی۔

شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئے کردار کے بارے میں آگاہ کیا، ملاقات میں پاکستانی نوجوان نسل کو تاریخی ہیروز سے آگاہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

کمال تیک دین نے وزیراعظم کا پاکستان میں ترک ڈراموں کو نشر کرنے کا اقدام قابل ستائش قرار دیا۔