Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں ، فردوس شمیم نقوی

وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں ، فردوس شمیم نقوی
May 31, 2020
کراچی (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں ایک اور پریس کانفرنس کی اور آج بھی سندھ حکومت پر غصہ اتارا۔ فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں شوگر ملوں کو نوازنے سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 1200 صنعتی یونٹس کی بحالی کے نام پر اومنی گروپ کی 4 فیکٹریوں کو 176 کروڑ روپے دیے گئے ۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا ٹھٹھہ شوگر مل کو100 کروڑ کا قرضہ دیا گیا لیکن وہاں ایک اسکرو نہیں لگا۔