وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی کرائسٹ چرچ کی جائے وقوعہ آمد ، شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا

جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ وزیراعظم کرائسٹ چرچ لواحقین پھول
۱۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ دن

 ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سانحہ کرائسٹ چرچ کی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے پھول رکھے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود شہدا کے لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے جس پر وزیراعظم انہیں گلے لگا کرحوصلہ دیتی رہیں۔ رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

پھول رکھنے کے بعد سیاہ لباس پہنے جیسنڈا متاثرہ النور مسجد بھی گئیں جہاں نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا۔ وہاں انہوں نے امام مسجد اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ چند اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز