Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت، قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایات

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت، قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایات
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت کی، قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایات کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں11  افراد کے قتل کی مذمت کی۔ ایف سی کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مچھ میں 11 کان کنوں کا قتل بزدلانہ اور غیر انسانی اقدام ہے، قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹ‏ پیغام میں مچھ کے علاقے گشتری میں کارکنوں پر حملے کی شدید مذمت کی، آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے لکھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‏اِس طرح کے واقعات ہماری بہادر قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، آمین!۔