وزیراعظم اور ترک صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس


وزیراعظم ، ترک صدر ، ٹیلیفونک رابطہ ، طیارہ حادثے ، اظہار افسوس ، اسلام آباد ، 92 نیوز
25 مئی, 2020 10:19 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ترک صدر نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی، ترک صدر کو بھارت کے انسانیت سوز سلوک سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیر اعظم کا طبی امدادی کی فراہمی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ترک صدر نے  مشکل گھڑی میں ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین ویڈیوز