Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اسی ماہ چینی اور آٹا مافیا کو شکنجہ ڈالیں گے، شیخ رشید

وزیراعظم اسی ماہ چینی اور آٹا  مافیا کو شکنجہ ڈالیں گے، شیخ رشید
March 7, 2020
لاہور (92 نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اسی ماہ چینی اور آٹا  مافیا کو شکنجہ ڈالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان کچھ دنوں میں اکانومی پر اچھی خبر دیں گے، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آئے گی، بلاول کے ابھی دودھ کے دانت ٹوٹے نہیں، پیپلز پارٹی جتنا مرضی زور لگا لے پنجاب میں دال نہیں گل سکتی، جہاں اتنے پائے کے سیاستدان بیٹھے ہوں وہاں بلاول خود سلیکٹڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دوست ہوں۔ میرا جسم میری بیماری، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آئے گی۔ جو کچھ ہندوستان کے مسلمان  کے ساتھ ہو رہا ہے یہ پاکستان کے مسلمان کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔ انڈین مسلمانوں کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ جو کچھ ہندوستان کے مسلمان کے ساتھ ہو رہا ہے یہ پاکستان کے مسلمان کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔