Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتے ہیں۔

اپنے ردعمل میں کہا، ‎اڑھائی سال کی کارکردگی پر فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا، چودہ ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے پر شرم آنی چاہیے۔ شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ سے منفی اعشاریہ چار فیصد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ مہنگائی تین سے سولہ فیصد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا،‎ اڑھائی سال میں ایک کروڑ میں سے ایک نوکری بھی نہیں ملی، اڑھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے پر فخر نہیں آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اڑھائی سال میں معیشت ، روزگار اور ترقی تباہ کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہئیے۔