وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے


وزیراعظم ، آج ، کامیاب جوان پروگرام ، نوجوانوں ، چیک ، تقسیم
۰۶ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کا عملی آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے ۔

معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر خزانہ شریک ہوں گے ۔ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پروگرام کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔

فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی ۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔

معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام خواب سے حقیقت بن رہا ہے ۔ وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز