Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم آج پاک افغان سرحد طورخم منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج پاک افغان سرحد طورخم منصوبے کا افتتاح کریں گے
September 18, 2019
طورخم (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج پاک افغان سرحد طورخم 24 گھنٹے کھلی رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ منصوبے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا اور وسطی ایشیاءتک تجارتی روٹ بنے گا۔ طورخم سرحد کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ طورخم سرحد کے انتظامات کا جائزہ لینے وزیراعلیٰ محمود خان طورخم سرحد پہنچے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 24/7 منصوبے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ یہ وسطی ایشیاءتک تجارتی روٹ بنے گا۔ پاک افغان سرحد اس سے قبل صبح 8 سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے کھلی رہتی تھی اس دوران روزانہ تین سو مال بردار گاڑیوں کی سرحد کے آرپار آمدورفت ہوتی تھی 24/7 منصوبے سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد پانچ سو تک بڑھ جائے گی۔