وزیراعظم آج امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم ،آج ،امریکی صدر ٹرمپ ،ملاقات ،نیویارک،92 نیوز
۲۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ دن

نیویارک (92 نیوز) وزیراعظم کا امریکا میں مشن کشمیرجاری ہے، عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا پردہ چاک کریں گے، 27 ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا۔

وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا، کومی نائیڈو نے بتایا مقبوضہ کشمیر تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔ وزیراعظم نے کہا ایمنسٹی کی وجہ سے دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا علم ہوا۔

عمران خان مصر، ایتھوپیا ، نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے، ترک صدر طیب اردوان اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔ کشمیریوں اور سکھوں کے وفود سمیت دیگر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز