وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے پیکجز کی منظوری دے دی

وزارت مذہبی امور ، پرائیویٹ حج اسکیم ، پیکجز، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے مشاورت کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کے پیکجز کی منظوری دیدی۔

 پرائیویٹ حج اسکیم 2019 سہولیات کے اعتبار سے 4 جبکہ  قیمت کے اعتبار سے 12 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ حج کا کم سے کم پیکیج 5 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ پیکیج 14 لاکھ روپے کا ہو گا۔

مکتب اے میں شمالی ریجن کا  کم  سے کم  پیکیج  6 لاکھ 41 ہزار 268 روپے اور جنوبی ریجن  6 لاکھ 32 ہزار 268 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مکتب بیمیں  شمالی ریجن کا کم سے کم  پیکیج 5 لاکھ 57 ہزار 321 روپے اور جنوبی ریجن5 لاکھ 48 ہزار 321 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

 مکتب  سی میں شمالی ریجن کا  کم  سے کم  پیکیج  5 لاکھ 40 ہزار 941 روپے جبکہ جنوبی ریجن5 لاکھ 31 ہزار 941 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 مکتب  ڈی میں شمالی  ریجن کا  کم  سے کم  پیکیج  5 لاکھ 9 ہزار روپے اور جنوبی ریجن5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ حج اسکیم 2019  میں وی آئی پی اور وی وی آئی پی پیکجز کو دو کیٹیگریز میں تقیسم کیا گیا ہے۔

 مکتب  اے وی آئی پی شمالی ریجن  کا کم  سے کم پیکیج 11 لاکھ 54 ہزار 800 روپے  جبکہ جنوبی ریجن 11 لاکھ 44 ہزار 800 روپے  مقرر کیا گیا ہے۔

 وی وی آئی پی پیکجز میں مکتب  اے  شمالی ریجن 14 لاکھ 10 ہزار روپے جبکہ  جنوبی ریجن 14 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مکتب  بی  وی آئی پی شمالی ریجن کا کم  سے کم  پیکیج 10 لاکھ 95 ہزار 350 روپے جبکہ جنوبی ریجن 10 لاکھ 85 ہزار 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وی وی آئی پی پیکجز میں مکتب  بی  شمالی ریجن 13 لاکھ 10 ہزار روپے  جبکہ  جنوبی  ریجن 13 لاکھ روپے مقرر ک دیا گیا ہے۔

 واضع رہے کہ پرائیویٹ حج پیکیج پر وزارت مذہبی امور اور حج آرگنائزرز کی مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری  کیا۔

 وزارت نے حج آرگنائزرز کمپنیوں کوٹہ الاٹمنٹ سے متعلق دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز