Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت صحت کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کرائسز کمیونیکیشن سنٹر قائم

وزارت صحت کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کرائسز کمیونیکیشن سنٹر قائم
March 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت صحت کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کرائسز کمیونیکیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر،وزارت اطلاعات، ڈیجیٹل میڈیا اور وزارت صحت کے نمائندے شامل  ہیں  ، کوروناکےحوالے سےمیڈیاکولمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کر سکتا ہے ، دنیا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچے ۔

ایک امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس طبی سہولتیں اتنےبڑے بحران سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں ،کورونا وئرس مزید پھیلا تو معیشت  بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہوگا۔