وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی


وزارت داخلہ
۲۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۵۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت داخلہ نے  نئی ویزہ پالیسی جاری کردی، 48 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر تین ماہ کا  ویزا  دیا جائے گا ، تاہم نئی پالیسی  سے صرف 5 ممالک کے عام شہری مستفید  ہو سکیں ، باقی 43 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز   ہی  پالیسی کا فائدہ اٹھا سکیں گے  ۔

ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات میں پیشرفت ہوئی ، نئی  ویزا پالیسی  سے48ممالک  مستفید ہو سکیں گے ،  12 ممالک کے سفارتکار جبکہ 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز شامل ہیں ۔

صرف پانچ ممالک کے شہری اپنے پاسپورٹ پر اس پالیسی  سے فائدہ اٹھا سکیں گے ،

نئی  ویزا پالیسی  میں ایران،ملیشیا،روس ،ترکی ، چائینہ ،سرلنکا ، آسٹریلیا، ڈنمارک،  برازیل  اور جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

فہرست میں شامل ممالک کے شہریوں کو  ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہو گی  جبکہ بھارت ، امریکہ ،برطانیہ ،افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر تین ماہ کا  ویزا  دیا جائے گا، نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز