Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ’’ دباؤ ‘‘ سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردیں

وزارت خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ’’ دباؤ ‘‘ سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردیں
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ سے متعلق تمام میڈیا رپورٹس سختی سے مسترد کر دیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، وزیراعظم بھی واضح طور پر پاکستان کا اُصولی مؤقف پیش کرچکے ہیں، مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ناگزیر ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں وزیراعظم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکی دباؤ ہے۔ ایسی تمام خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے واضح طور پر پاکستان کا اُصولی مؤقف پیش کیا تھا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ مسئلہ فلسطین کا فلسطینی عوام کی اُمنگوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے، اِس کے قابلِ اطمینان حل تک، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ ترجمان کا کہنا تھا، وزیر اعظم نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن سے جڑی ہے، وزیر اعظم کے بیانات معاملے پر پاکستانی مؤقف کی واضح تصدیق ہیں۔ اُن کے بیان کے بعد کسی بے بنیاد قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔ ایسی فلسطینی ریاست جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے تحت ہو۔ ایسی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔