وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلے، ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر

وزارت خارجہ، تقرر و تبادلے، ملیحہ لودھی، منیر اکرم ،اقوام متحدہ ، مستقل مندوب مقرر، اسلا م آباد، 92 نیوز
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۸ دن

اسلا م آباد (92 نیوز) امریکا سے واپسی پر وزیراعظم نے بڑ ا فیصلہ کرلیا، ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کردیا۔

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے وزرات خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ خلیل احمد ہاشمی کو اقوام متحدہ جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا جبکہ شمالی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کویت میں سفیرتعینات کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹورنٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ نائیجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے کے وگن کو مسقط اومان میں سفیر تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر، عبدالحمید کو ٹورنٹو میں قونصل جنرل اور ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز