Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزارت بحری امور نے چیئرمین کے پی ٹی کو ہٹانے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی

وزارت بحری امور نے چیئرمین کے پی ٹی کو ہٹانے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی
May 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت بحری امور نے چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جمیل اختر کو ہٹانے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی۔ وزیراعظم کی منظوری سے پانچ سفارشات پر مبنی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کر دی۔ وزارت بحری امور نے آگاہ کیا کہ 2010 سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مالی امور کا آڈٹ نہیں کیا گیا۔ نجی فرم سے پورٹ ٹرسٹ کے اسٹورز ، اسپتال کا پرانی تاریخ سے آڈٹ کرنے کی منظوری دینے کی سفارش کر دی۔ یہ بھی کہا کہ آڈیٹر جنرل ، اسٹورز، اسپتال اور پانچ سالوں کے دوران سرمایہ کاری کا آڈٹ کرے جس کی روشنی میں چئیرمین اور ملازمین کیلئے کے پی ٹی ایکٹ کے تحت سماعت کی جائے۔ وزارت بحری امور نے سمری میں موقف اپنایا کہ بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر چئیرمین اور ملازمین کے خلاف ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ وزارت نے چئیرمین کے پی ٹی جمیل اختر کو ہٹانے اور قائمقام چئیرمین کے پی ٹی شکیل احمد کی تعیناتی سے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ بھی واپیس لینے کی سفارش کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 مارچ کو چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایڈمرل ریٹائرڈ جمیل اختر کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ وفاقی حکومت نے جمیل اختر کو عہدے سے ہٹانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔