Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ کپ 2019 ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا

ورلڈ کپ 2019 ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا
June 12, 2019

 ٹاؤنٹن ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے رنگا رنگ ایونٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا۔  308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

 ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ 56 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 30 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔

 امام الحق اور حفیظ کے درمیان  80 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ لگی ۔ امام الحق ففٹی اسکور کرتے ہی پویلین لوٹ گئے۔ کچھ لمحوں بعد تجربہ کار  حفیظ  46 رنز بنا کر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔  

 شعیب  ملک  نے کھاتہ ہی نہ کھولا ۔ فیلڈنگ میں دو کیچ ڈراپ کرنیوالے آصف علی نے بیٹنگ میں بھی مایوس کیا۔ صرف پانچ رنز بنائے۔  

 حسن علی  32 اور وہاب ریاض  45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

 پاکستانی ٹیم کی مزاحمت 46 ویں اوور میں 266 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان سرفراز نے 40 رنز بنائے ۔ محمد عامر کوئی رنز نہ بنا سکے۔ پیٹ کمنز نے تین، اسٹارک، رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  

 آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 307رنز بنائے ،جس میں ڈیوڈ وارنر کے شاندار 107رنز اور کپتان ایرون فنچ کے82رنز شامل تھے

 قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی کئی خامیاں نظر آئیں ۔ کپتان سرفراز کہتے ہیں   غلطیاں ہوئیں جس سے میچ ہارئے۔  

 پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے پانچ ، شاہین شاہ آفریدی نے دو، حسن علی ،وہاب ریاض ، حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

 شاندار سنچری پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ قرار پائے۔