ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا، لیگ اسپنر شاداب خان ‏

ورلڈ کپ کھیلنےجاؤں گا، شاداب خان ‏
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جاؤں گا ۔

پاکستانی اسکواڈ کے اہم لیگ اسپنر شاداب صحتیاب ہوگئے، جمعرات کو انگلینڈ روانہ ہونگے، کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا، انگلینڈ کےخلاف بولرز پرفارمنس نہیں دے رہے چاراہم کھلاڑی ٹیم میں نہ ہوتوفرق پڑتا ہے امید ہے کہ ورلڈ کپ تک بولرز ردھم میں آ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور شائقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ لیگ اسپنرصحتیاب ہوگئے ،ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے شاداب خان جمعرات کو اڑان بھرینگے۔

وسیم اکرم کا محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنیکا مطالبہ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں شاداب خان نے بتایا کہ ہیپا ٹائیٹس سی  کی نشاندہی پر پریشانی ہوئی تھی تاہم اب مکمل فٹ ہوں  اور میگا ایونٹ میں شرکت کروں گا۔

شاداب خان نے کہاکہ چاراہم کھلاڑی ٹیم میں نہ ہوتو فرق پڑتا ہے، انگلینڈ کیخلاف باؤلرز پرفارمنس نہیں دے رہے ، ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یاسر شاہ سے متعلق سلیکٹرز ہی فیصلہ کریں گے ۔

لیگ اسپنرنے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ بہت تیز ہو چکی ہے ، وکٹ نہ لینے پر آخری 10 اوورز میں  100 سے زائد اسکور بن سکتے ہیں ۔قوم صرف میرے لیے نہیں پوری ٹیم کے لیے دعا کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز