ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل لندن ‏ ‏92 نیوز بھارت ‏ نیوزی لینڈ ‏ آسٹریلیا ‏ انگلینڈ ‏
۰۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ دن

لندن ( 92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019  میں گروپ میچز کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، پہلا سیمی فائنل  بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین  کل کھیلا جائے گا ،دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 11جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ  سیمی فائنل مرحلے میں داخل  ہو گیا ، گروپ اسٹیج میں بھارتی ٹیم پہلے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ  چوتھے نمبر پر تھی ۔

کل 9جولائی کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے،دونوں ٹیموں کے مابین گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسرا سیمی فائنل 11جولائی کو روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا،آسٹریلوی ٹیم کے اہم مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں،انجرڈ مارکس اسٹونیز کی شمولیت بھی مشکوک ہے ۔

فارمیٹ کے مطابق سیمی فائنل کیلئے ریزرو دن رکھا گیا ہے ،میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اگلے روز کھیلا جائے گا ،اگر دوسرے روز بھی میچ نہ ہوسکا تو  دونوں ٹیموں میں سے پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کی حامل ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز