ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ، امریکی کولمین کا 100میٹر ریس میں طلائی تمغہ


ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ، امریکی کولمین، 100میٹر ریس ، طلائی تمغہ،دوحا،92نیوز
۳۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ دن

دوحا (92 نیوز) قطر میں ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ کے دوران امریکا کے کولمین نے 100 میٹر ریس میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، 50 کلومیٹر کی ریس میں جاپان کے سوزوکی اور چین کی لیانگ نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

امریکا کے کولمین نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 100 میٹر کی ریس میں سونے کا تمغہ جیت لیا، ساتھ ہی امریکی ایتھلیٹ نے اپنے ہم وطن جسٹن گیٹلین سے ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں تیز ترین 100 میٹر کی ریس جیتنے کا اعزاز بھی چھین لیا۔

جسٹن گٹیلین نے 2 برس قبل انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.94 سیکنڈز میں طے کیا تھا ، کولمین نے 9.76 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

پچاس کلومیڑ کی ریس میں جاپان کے سوزوکی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، ویمن کیٹیگری میں چائنہ کی روئی لیانگ نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز