Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وراثت میں ملے مسائل کے باعث مہنگائی بڑھی ، وزیراعظم

وراثت میں ملے مسائل کے باعث مہنگائی بڑھی ، وزیراعظم
February 26, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا وراثت میں ملے مسائل کے باعث مہنگائی بڑھی۔ دس اندھیرے برسوں میں بہت قرضے لئے گئے۔ ہرسال قسطیں بڑھ رہی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب میں کہا کہ والٹن ایئرپورٹ ڈی نوٹیفائی ہونے سے وہاں کمرشل سرگرمیاں چھ ہزار ارب روپے تک جا سکیں گی۔

وزیراعظم نے لاہور کو مارڈرن سٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صوبائی قیادت سے بیٹھک کی اور انتظامی امور پر بریفنگ لی۔

ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب میں کہا لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آرہی ہے۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر ہو گا۔ بےروزگاری ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا ماضی میں ایسے منصوبے آئے جن کا خمیازہ عوام نے بھگتا۔ بغیر پلاننگ منصوبے عوام کے لیے اذیت کا باعث بنے۔ پی ٹی آئی حکومت تاریخ ساز سنگ میل عبور کر رہی ہے۔