مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


مریم نواز یوسف عزیز عباس لاہور ‏ ویب ڈیسک ‏ نیب لاہور ‏ منی لانڈرنگ ‏ مسلم لیگ ن ‏ نائب صدر
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بیرون ملک جانے کے لیے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔

مریم نواز نے بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

مریم نواز نے درخواست میں اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کر دی۔ کہتی ہیں والد کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔ موقف اپنایا کہ 6 ہفتے کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز