وادی نیلم میں آج پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا


سردی برفانی طوفان، ڈرائیور انڈیانا
۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۹:۵۸ دن

مظفر آباد ( 92 نیوز) مظفرآباد  آزاد کشمیر میں   ابر آلود یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جب کہ  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، وادی لیپہ نیلم گریس ویلی  میں آج سے دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

وادی لیپہ بلائی نیلم ویلی کا زمینی رابطہ دارالحکومت سے 25 دن کے بعدبحال ہوا  ، شدید برفباری کے  باعث دوبارہ بند ہونے  کا امکان  ہے  ۔ ادھر مظفرآباد  متاثرہ علاقوں میں  عوام کی مشکلات  بڑھ گئی۔

مظفرآباد  وادی لیپہ بلائی نیلم بھیڈی گریس ویلی میں  برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،  برفباری سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہے جب کہ  پہاڑوں پر تازہ برفباری  شروع ہونے سے سیاحوں نے  سیاحتی مقامات کا رخ  کر لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز