ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم بہت بُری اور عمران خان کی بہت اچھی ، شاہد خاقان عباسی


ن لیگ ، ایمنسٹی اسکیم ، بُری ، عمران خان ، اچھی ، شاہد خاقان عباسی
14 مئی, 2019 4:11 شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم بہت بُری اور عمران خان کی بہت اچھی ہے۔ اب سب رشتہ داروں کی کرپشن ہلال ہوجائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر طنز کے نشتر چلائے۔

ہم نے ایمنسٹی اسکیم دی تو بری تھی، آج اچھی ہو گئی۔ عمران خان کے رشتے داروں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم اچھی ہے۔

شاہد خاقان عباسی بولے ایمنسٹی سے عمران خان کے رشتے دار فائدہ اٹھائیں گے۔ جس ایمنسٹی کو یہ ٹولہ گالیاں دیتا تھا آج ٹھیک ہے۔ ڈر ہے ایمنسٹی اسکیم پر عمران خان یوٹرن نہ لے لیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر حکومت ناکام اور آپ نالائق ہیں تو ہمارا کیا قصور ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی انتقام کیلئے پہلے صرف نیب تھا اب ایف آئی اے کا استعمال بھی شروع ہو گیا ۔ صرف انتقام کی سیاست کرنی ہے تو حکومت خود بھی تیار ہو جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم اپوزیشن میں ہیں کسی سے کوئی اتحاد نہیں۔ پی ٹی ایم سے نہ محبت ہے نہ جھگڑا۔ عوام نے منتخب کر کے بھیجا۔ اگر کوئی حکومتی اداروں کے خلاف بات کر رہا ہے تو حکومت کارروائی کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز