Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کا ڈسکہ کےعلاقے کسووال میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کا الزام

ن لیگ کا ڈسکہ کےعلاقے کسووال میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کا الزام
April 9, 2021

سیالکوٹ (92 نیوز) ن لیگ نے ڈسکہ کےعلاقے کسووال میں انتخابی ریلی پر فائرنگ کا الزام لگا دیا۔

ایف آئی آر کے لیے درخواست اور لیگی رہنما عطا تارڑ کی پریس کانفرنس میں تضاد بھی آ گیا۔ عطاء تارڑ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے و اداکارہ کنول نعمان پر فائرنگ کی گئی۔ چئیرمین اقبال راں اور ساتھیوں نے فائرنگ کی۔ ایک ساتھی کو اغواء بھی کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ میں کنول نعمان اور ساتھی کے اغواء کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رفاقت ، حاجی احسان ، سرور وغیرہ کو اسلحہ کے زور پر کمپین سے روکا گیا۔ عطاء تارڑ کی پریس کانفربس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی پی او سے جواب طلب کیا تھا۔

 ڈی ایس پی ڈسکہ کے مطابق ایف آئی آر حقائق جاننے کے بعد دی جانیوالی درخواست کیمطابق درج ہوئی۔