Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کا دہری شہریت والے وزیروں اور معاونین کے استعفوں کا مطالبہ

ن لیگ کا دہری شہریت والے وزیروں اور معاونین کے استعفوں کا مطالبہ
July 19, 2020
 لاہور (92 نیوز) ن لیگ نے دہری شہریت والے وزیروں اور معاونین کے استعفوں کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران صاحب غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں۔ آپ نے کہا تھا کہ ”آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں ، یہ نہیں ہو سکتا“۔ عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ ”یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں “۔ آپ نے کہا تھا کہ ”اگر آپ کے پاس دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے“۔  اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں ؟ عمران صاحب آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھا رکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں۔ 23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے۔

رابطہ کیجیے