Tuesday, January 26, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، شاہد خاقان عباسی

ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے، ووٹ کو عزت دو، شاہد خاقان عباسی
May 5, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پارٹی کے صدر شہبازشریف ہی ہیں، وہ علاج کرانے گئے ہیں اور آٹھ دس دن میں واپس آجائیں گے۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے رابطہ نہیں ہوا، وہ واپس آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ میں ایک ہی بیانیہ اور تمام قیادت اس پر کاربند ہے ۔ اس سے پہلے نارووال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این آر او مانگنے اور دینے والوں پر لعنت، عمران خان ہمارا احتساب کریں اور ہم ان کا کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان سنبھل جاؤ ایک بار پھر آمریت کا خطرہ ہے۔ انتہاپسندی اوردہشت گردی کو پوری قوم کیلئے مشترکا خطرہ قرار دیا اور کہا دہشت گردی کے خلاف تمام ادارے ایک پلیٹ فام پرہیں۔