ن لیگ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر  رہی ہے ، سید صمصام بخاری


ن لیگ ‏ عدلیہ ‏ سید صمصام بخاری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اطلاعات ‏ نیوز کانفرنس ‏ افواج پاکستان ‏ رانا ثنا اللہ ‏ حدیبیہ پیپر ملز
۰۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب  سید صمصام بخاری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ،  اگر انہوں نے منی ٹریل پیش نہیں کی تو پھر جج صاحب پر کیا دباؤ ہو گا۔

سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ افواج پاکستان  کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، ان کا ایک کارٹل ہے  جس میں سرکاری اور غیر سرکاری لوگ شامل ہیں، رانا ثنا اللہ کے معاملے میں بھی بہت کچھ نکلے گا، حدیبیہ پیپر ملز کیس تمام  کرپشن کیسز کی ماں ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جومسئلہ کھڑا کیا ہے وہ بات نئی نہیں ہےاداروں پر تنقید کرنا مریم نواز کا وطیرہ  رہا ہےانکی ہر پریس کانفرنس میں لگتا ہے بھارت کا نمائندہ بول رہا ہے، ویڈیو کے آڈٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن جو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں چھپے ہوئے ہیں ان کو تو لائیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ  جن کیسز پر انہیں سزا سنائی گئی وہ پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے تو نہیں ،  ان کو پتہ چل گیا ہے  سب کا بلا تفریق احتساب ہونا ہے، آج بھی حدیبہ کھل جائے تو منی لانڈرنگ کے بہت سارے مسئلے حل ہوجائیں۔ یہ تخت کی جنگ ہے،مریم نواز اس پر بیٹھنا چاہتی ہیں،شہبازشریف حمزہ شہباز کو بٹھانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز