Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے پہلے اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے اب مکر گئے، شاہ محمود قریشی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے پہلے اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے اب مکر گئے، شاہ محمود قریشی
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے پہلے اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے اب مکر گئے۔

 شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا جمہوریت کا راگ الاپنے والی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آج اپنے وعدوں سے منحرف ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور کرپٹ پریکٹسز کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کنفوژن کا شکار ہیں۔ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ اوپن بلٹنگ پر ہمیں ووٹ ملیں گے دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم کورٹ میں جائیں گے۔ پی ڈی ایم کے بعض لوگ بچگانہ بیانات دے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ انہیں بلا وجہ سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، پاک فوج اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ وکلاء کو اپنے موقف کے اظہار کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ سینیر وکلاء کو آگے بڑھ کر کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔