Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگی ایم پی اے منیرہ یامین ستی کورونا وائرس سے جاں بحق

ن لیگی ایم پی اے منیرہ یامین ستی  کورونا وائرس سے جاں بحق
January 7, 2021

لاہور (92 نیوز)ن لیگی ایم پی اے منیرہ یامین ستی بھی کورونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گئیں، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 50 افراد مہلک وائرس کا نشانہ بنے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایم پی اے منیرہ یامین ستی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری محترمہ بہن منیرہ یامین ستی کی رحلت پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا ہے ،  ان کی ملک وقوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی کمی ہمیں ہر موقع پر محسوس ہوتی رہے گی، پارٹی کے لئے ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے ،اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  بھی ایم پی اے منیرہ یامین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ، کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

منیرہ یامین ستی سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین کی دختراور رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔