نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری


نیکٹا ، وزارت داخلہ ، ماتحت ، رولز آف بزنس ، ترمیم ، منظوری
۰۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر ارکان کو اعتماد میں لیا ۔ کابینہ ارکان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھرپور تقریر پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دی اور بتایا کہ کابینہ نے ای کامرس پالیسی، میرا بچہ الرٹ اور نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر اہم نکات کی منظوری دی ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

معاون خصوصی نے کابینہ میں ردوبدل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ٹیم تبدیل کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے تاہم کل بریکنگ نیوز چلانے والوں کو مایوسی ہو گی ۔ انہیں میرے ساتھ ہی گذارہ کرنا پڑے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز