Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی و مذہبی شخصیات بارے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی و مذہبی شخصیات بارے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
October 22, 2020 07:16 pm

اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے سیاسی ومذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی بارے لیٹرجاری کردیا۔ نیکٹا ، کوئٹہ ، پشاور ، سیاسی و مذہبی شخصیات ، تھریٹ الرٹ ، 92 نیوز نیکٹا کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق دہشتگرد تنظیمیں کوئٹہ، پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ سیاسی ومذہبی شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ نیکٹا لیٹر کے مطابق دہشت گرد تنظیموں نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، خودکش حملےاور بم دھماکے بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ نیکٹا نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

Contact Details