Friday, March 5, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی

نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی
February 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ‏بلیک آؤٹ گدو پاورپلانٹ اورسوئچ یارڈ کے‏درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔ بریک ‏ڈاؤن سے بڑی ٹرانسمیشن لائنزٹرپ کرگئیں۔

‏9 جنوری رات 11  بج کرچالیس منٹ پرپورا ملک اندھیرے میں ڈوبنے کی وجوہات ‏سامنے آگئیں، نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی، رپورٹ ‏کے مطابق جنوب میں شمال کی نسبت بجلی کی پیداوارزیادہ تھی،، غیرمتوازن ‏پیداوارسے مکمل بریک ڈاؤن کی صورتحال بنی۔ این ٹی ڈی سی مجموعی طورپر22 ‏گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی بحالی پرفوری کام شروع ہوا، کچھ پاورپلانٹس کوبحال کرنے ‏میں دیرلگی۔ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس گیس کی کمی کے باعث بند تھے۔ کے الیکٹرک ‏نے بھی ٹپال اورگل احمد پاورپلانٹس کوچلانے کی کوشش کی۔ زیادہ تر پاورپلانٹس27 ‏گھنٹےکے اندرٹرانسمیشن لائن سے کنیکٹ ہوگئے۔ پن بجلی کے پاور پلانٹس نے20 ‏گھنٹے میں پیداوار شروع کی ، کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی بجلی 17 گھنٹوں میں ‏بحال ہوئی۔ ‏ْ

نیپرا نے پاورپلانٹس پرعملے کی تکنیکی تربیت پرتوجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ ‏میں کہا گیا کہ سسٹم کو بچانے کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات کیے جائیں جن سے ‏مکمل بلیک آوٹ سے بچا جا سکے۔

رپورٹ میں ٹرانسمیشن لائنزکی مرمت بہترکرنے،، ‏ٹرپنگ کم سے کم ہونے کے عمل کویقینی بنانےاوربجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں ‏کوتکنیکی بنیادوں پردورکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔