نیو سبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق


نیو سبزی منڈی دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کراچی ‏ ‏92 نیوز مشتعل افراد ہنگامہ آرائی پتھراؤ سپرہائی وے
۲۲ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی نیو سبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد بات فائرنگ تک جا پہنچی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے ، مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی ، پولیس کے پہنچنے پر پتھراؤ بھی کیا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی میں دوگروپوں میں تصادم ہوا ، پولیس کے  مطابق معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی اورنوبت ہاتھ پھائی تک پہنچ گئی۔

لڑائی کے دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی ، فائرنگ سے ایک دکاندارسیف الرحمان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں اسماعیل اور اسحاق شامل ہیں۔

مقتول کے اہلخانہ کاکہناہے کہ واقعہ بھتہ نہ دینے پر پیش آیا ،  ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دو ملزمان مومن اور بسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔

سبزی منڈی کے دکاندراں نے واقعہ کے خلاف سپرہائی وے پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے دونوں ٹریک ٹریفک کےلئے بند ہوگئے  ، مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراو کیا۔

پولیس نے کچھ دیر بعد رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال کنٹرول کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز