Tuesday, June 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیو جرسی سے پی آئی اے کی چوتھی پرواز 250 مسافروں کو لے کر لاہور روانہ

نیو جرسی سے پی آئی اے کی چوتھی پرواز 250 مسافروں کو لے کر لاہور روانہ
May 22, 2020
 نیو جرسی (92 نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی سے پی آئی اے کی چوتھی پرواز 250 مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے نیوآرک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے مسافروں کو رخصت کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے ائیرپورٹ پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ پاکستانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان اور سفارتخانہ کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان نے امریکہ میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا بندوبست کیا ہے۔ سفارتخانہ اور چاروں قونصل خانوں نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔ امریکہ میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے کے ساتھ رجسٹر کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پانچویں خصوصی پرواز یکم جون 2020 کو نیو آرک ائیرپورٹ ، نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گی۔ وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانی آئندہ پروازوں کی معلومات کے حصول کیلئے ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔