نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام کی کارروائی، سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کسٹمز حکام کارروائی سونا اسمگل
۱۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی جانے والے مسافر سے سامان سے ایک کلو سونا برآمد کر لیا گیا۔

کسٹمز نے دبئی جانیوالے مسافر کے سامان میں چھپایا گیا ایک کلوسونا برآمد  کرکے ملزم احمد فراز کو گرفتار کر لیا۔

 نیو اسلام آباد  ایئرپورٹ  کسٹمز  حکام  کارروائی  سونا  اسمگل

کسمٹز حکام کے مطابق ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔ کارروائی کلکٹر کسٹمز کی انفارمیشن اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر کی گئی۔ ملزم کا تعلق کوہاٹ سے ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز