نیویارک میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا احتجاج

نیو یارک ، بھارتی ، وزیراعظم ، مودی ، احتجاج
۲۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۸ دن

نیو یارک (92 نیوز) نیو یارک میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا جس میں امریکا بھر سے کشمیری، پاکستانی اور سکدھ کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر نیویارک  میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر  مودی کیخلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانی ، کشمیری اور سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔

مظاہرین نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف  شدید نعرے بازی۔ شہر کی فضا”مودی :بھارتی دہشتگردی  کا چہرہ”،،کشمیر میں نسل کشی بند کرو  کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ کرفیو کو فی الفور اٹھایا جائے اور کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین سے ملاقات کی اور کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور سینئر سیاسی رہنما احمد رضا قصوری  نے بھارتی ظلم وجبر کی مذمت کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرکے بائیس کروڑ عوام کی ترجمانی کی ۔

مظاہرے میں امریکا ، برطانیہ ، کینیڈا اور پاکستان سمیت کئی ممالک سے آئے افراد نے خصوصی طور پرشرکت کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز