نیویارک میں امریکی اور برطانوی فورسز کی جانب سے شاندار فضائی پریڈ

۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۱ شام

 نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں امریکی اور برطانوی فورسز کی جانب سے شاندار فضائی پریڈ ہوئی۔ رنگ بکھیرتے طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں ۔ قوس قزح بناتے طیاروں کی پرفارمنس کو حاضرین نے خوب سراہا۔

نیویارک میں عالمی ایئر شو کا آغاز کل سے ہوگا جس میں دنیا بھر کی چودہ بہترین ملٹری اور سول ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ امریکی ایئر فورس تھنڈر برڈ، امریکی نیوی بلیو اینجلز کے علاوہ برطانوی رائل ایئر فورس کی ریڈ ایرو ٹیم بھی شامل ہے۔

شو کے آغاز سے قبل دریائے ہڈسن کے کنارے امریکی اور برطانوی ٹیموں نے مشترکہ فضائی پریڈ کی جس میں انیس لڑاکا طیاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

پریڈ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد دریا کنارے جمع تھی جنہوں نے قوس  قزح بناتے طیاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

تازہ ترین ویڈیوز