نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 14 ہوگئیں


نیوزی لینڈ، وائٹ آئی لینڈ، آتش فشاں پھٹنے، ہلاکتیں 14، آکلینڈ، 92 نیوز
13 دسمبر, 2019 9:21 شام

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک مزید 6  سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے۔

چند روز قبل وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب سینتالیس افراد موجود تھے  جن میں سے بیس افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز