Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
December 2, 2020

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم  کورونا  سے مکمل  چھٹکارہ نہ پا سکی۔تیسرے کورونا ٹیسٹ میں  مزید ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے ارکان کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔

قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے پر پہلے کورونا ٹیسٹ کے  نتائج 26  نومبر کو آئے جس میں چھ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، 28نومبر کو قومی ٹیم کے دوسرے کورونا ٹیسٹ  کے نتائج آنے پر ایک رکن کا مزید کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

30نومبر کو لیے گئے تیسرے کورونا ٹیسٹ میں مزید ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا، ان 8 ارکان میں سے دو کونان انفیکیٹڈ قرار دیا گیاہے۔

پاکستانی ٹیم کا چوتھا کورونا ٹیسٹ کل کیا جائے گا، کل ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان ہے، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے ٹریننگ کی اجازت کے لئے وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنا ضروری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچوں  کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوناہے۔