نیوزی لینڈ میں عام انتخابات، جیسنڈا آرڈن اور جوڈیتھ کولنز کی پارٹیوں میں کانٹے دار مقابلہ جاری


نیوزی لینڈ ، عام انتخابات ، جیسنڈا آرڈن ، جوڈیتھ کولنز ، پارٹیوں ، کانٹے دار مقابلہ جاری ، 92 نیوز
17 اکتوبر, 2020 12:52 شام

ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسنڈا آرڈن کی لیبر پارٹی اورجوڈیتھ کولنزکی نیشنل پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

الیکٹورل کمیشن کے مطابق ووٹرز لسٹ میں ساڑھے 3 کروڑ کیوی شہری رجسٹرڈ ہیں۔ 2کروڑ سے زائد شہری بذریعہ بیلٹ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پراحتیاطی تدابیر کیساتھ ووٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے۔ کورونا وباء کے باعث عام انتخابات میں ایک ماہ تاخیر ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز