Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ، کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ، کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ
November 29, 2020

اسلاس میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ہے۔ میر پور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.85 فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدرآباد میں 22.181 اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.96 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 16.58 ، سندھ 15.31 ، بلوچستان 9.12 ، خیبرپختونخوا 5.31 ، پنجاب 3.45 ، گلگت بلتستان 5.56 اور اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں 681 ، پنجاب میں 620، کے پی میں 488 اور اسلام آباد 315 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ اے جے کے میں 50 ، بلوچستان میں 16 اور جی بی 16 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔