نیشنل ٹرائینگولر ٹی 20 ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ ، پی سی بی ڈائنامائٹس کےہاتھوں پی سی بی بلاسٹرز کو شکست

November 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کےافتتاحی میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 34 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جویریہ رؤف 35 رنز بنا سکی۔
رامین ، نشرہ سندھو اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔