نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کالی گھٹاؤں کا راج، پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا

نیشنل اسٹیڈیم ، اطراف ، کالی گھٹاؤں ، راج، پچ ، کورز ، ڈھانپ
۲۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۲ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان سری لنکا میچ سے پہلے بادل اننگز کھیلنے پہنچ گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کالی گھٹاؤں کا راج ہے۔ پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا۔

کالی گھٹاوں اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار اننگ شروع ہو گئی۔ مہمان اور میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم سے بادلوں اور بارش کی اننگ کا ںظارہ کیا۔ بارش کے بعد پی سی بی کا اسٹاف متحرک ہوا اور پچز کو فوری طور پر کور کیا گیا۔

 نیشنل اسٹیڈیم ، اطراف ، کالی گھٹاؤں ، راج، پچ ، کورز ، ڈھانپ

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جہاں موسم خوشگوار ہوا، وہیں شہریوں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات نے دو روز قبل جمعہ سے پیر تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز