نیدر لینڈ کا اسلام آباد پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ‏


نید رلینڈ ‏ اسلام آباد ‏ پیشہ وارانہ ‏ ‏92 نیوز ٓئی جی اسلام آباد شکریہ کا خط ووٹر پلومپ ‏ ملکہ میگسیما
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیدر لینڈ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو شکریہ کا خط لکھا گیا ۔

نیدر لینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے  خط میں لکھا کہ ملکہ میگسیما کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ، انہیں انتظامات نے ملکہ کے اہم دورہ کو کامیاب  بنایا ۔

خط میں کہا گیا کہ  آئی جی اسلام آباد نے بہترین حکمت عملی مرتب کی ،  بہترین سکیورٹی دینے پر ایس ایس پی سکیورٹی اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے مشکور  ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز